کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ ماضی کی تاریخ دیکھتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ وہ ٹیمیں ہوسکتی ہیں جو سیمی فائنل کھیلیں گی۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔