کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ لاہور میں شروع ہو گیا، پہلے روز 3 میچز کھیلے گئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے ۔ کھیلے گئےمیچز میں کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا نے برنی ہاکی کلب کوئٹہ ،گوجرہ اسپورٹس نے نیشنل ہاکی کلب، کراچی جبکہ ٹائیگر ہاکی کلب بہاولپور نے سمیع عابد ہاکی کلب حیدرآباد کو شکست دی۔