• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی متعلقہ اداروں سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، اسلحہ و گولہ بارود سے متعلق مواد خریداری کیلئے2.79 ارب،فرنٹیئر کورکےپی کیلئے 494.56 ملین ضمنی گرانٹ کی منظوری، کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کیساتھ ملکر گندم، چینی اور دالوں کے سٹریٹجک ذخائر کے قیام اور رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کرنے کے ضمن میں دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہواجس میں اکنامک ایڈوائزری ونگ کی جانب سے پیش کردہ مہنگائی کے رجحانات اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی ، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ، کمیٹی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باجود اضافہ قابل تشویش ہےکمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح کم ہو کر 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید