• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، انسانی اسمگلر حوالات سے فرار کرانے پر کانسٹیبل گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) گجرات ایف أئی نے اپنے ہی سرکل کے کانسٹیبل کو گرفتار انسانی اسمگلر کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد رمضان کی درج کرائی ہوئی ایف آئی آر نمبر 25/32کے مطابق انسانی اسمگلر محمد نواز کو مقدمہ نمبر 25/29میں گرفتار کیا گیا اور اس کو حوالات بند کیا ہوا تھا۔ سرکل میں ہی تعینات ہیڈ مححرعلی رضا ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود سرکل میں ایا اور گرفتار ملزم کو طبیعت خراب ہونے کا بہانہ پیش کر کے حوالات سے بغیر ہتھکڑی کے باہر نکالا اور ملحقہ گارڈ روم میں بٹھا دیا۔ پھر سو جانے کی ایکٹنگ کی اور ملزم کو بھگا دیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد کانسٹیبل کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید