کراچی ( جنگ نیوز) کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری! دُنیا کی 8بہترین ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025میں ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوں گی، جہاں سب کی نظریں صرف ایک ٹرافی پر ہو گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ شائقین کرکٹ کیلئے تمام سنسنی خیز مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ میں سب سے آگے نکلے اور کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کرے۔