ویانا (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قیمتیں کم کرنے کے مطالبے کے بعد اوپیک + پینل نے گزشتہ روزتیل کارٹیل کے اپریل سے پیداوار میں بتدریج اضافے کے منصوبے کی توثیق کی۔ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد ایک بیان میں اوپیک+ جوائنٹ منسٹریل مانیٹرنگ کمیٹی( جے ایم ایم سی) کے ارکان نے 5 دسمبر کو طے شدہ آؤٹ پٹ پالیسی سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔کٹوتیوں کو ختم کرنے کے لیے اتحاد کے ٹائم ٹیبل پر قائم رہنے کا فیصلہ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور اوپیک سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کا کہیں گے۔