کراچی( افضل ندیم ڈوگر) گزری پولیس کی حراست سے فرار 5کروڑ سے زائد کی ڈکیتیوں کے ملزم کا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا۔ بدنام زمانہ ڈکیت ریاست علی کو حساس ادارے کی مدد سے پنجاب کے علاقے بہاولپور منچن آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور کراچی پولیس کی مشترکہ کاروائی کے میں گرفتار ملزم ریاست علی کو پنجاب پولیس پہلے اپنے مقدمات میں گرفتار کرنا چاہتی تھی مگر حساس ادارے کی تگ ودہ کے بعد ملزم کو کراچی لایا گیا۔