کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے بھارت جاتے ہوئے حفظہ بانو نامی خاتون کو امیگریشن نے ٹریول پرمٹ نہ ہونے پر پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق خاتون پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہی تھیں۔ جن کے پاس بھارت کا پاسپورٹ بھی تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران خاتون کے پاس ایف آر او سے ٹریول پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں پرواز آف لوڈ کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بھارت دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتا، لیکن بعض لوگوں کو اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (OCI) کی پیشکش کرتا ہے۔پاکستان کے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے ہیں جو اس کے شہریوں کو پاکستانی شہری بننے کے دوران اپنی اصل قومیت برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔