کراچی ( خالد محبوب/اسٹاف رپورٹر) شہر بھرمیں آ لودگی کے باعث فضا غیرصحت بخشش ہو گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ٹیکیٹولیٹ میٹرز پر ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار ریکارڈر کی گئی ہے، اور ان آلودہ ذرات کی مقدار167پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے ،جس کی وجہ سے شہری خصوصابچے بخار ،نزلہ اور شدید کھانسی کا شکار ہورہے ہیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آلودہ فصا فی الحال جاری رہنے کا امکان ہے جس کیلئے ماسک کا استعما ل ناگزیر ہے۔