• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا دورہ امارات انتہائی اہم ،دور رس نتائج کا حامل، پاکستانی سفیر

اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی اہم اور یہاں ہونیوالی مصروفیات کے حوالے سے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025میں شامل ہونے والے عالمی رہنماؤں سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے جن کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے علاوہ ٹیکنالوجی کلائمنٹ چینج اور جدید تقاضوں کے ہم عصر ممالک میں شامل ہونے کیلئے پاکستان کی اس کانفرنس میں شمولیت ماضی کے مقابلے میں اب غیر معمولی طور پر اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے جنگ سے ایک خصوصی گفتگو میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید