• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز مصور کیلی گرافک آرٹسٹ مشکور رضا 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کے حامل ممتاز مصور، کیلی گرافک آرٹسٹ مشکور رضا یہاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ انکی عمر 79سال تھی،وہ کافی عرصہ سے ڈائیلائسز پر تھے۔ سوگواروں میں چار صاحبزادیاں اور بیوہ شامل ہیں وہ اپنے فن میں غیر معمولی مہارت رکھتے تھے ، اسی سبب انہیں سر کاری طور پر اہم اعزازت سے نوازا گیا جن میں تمغہ حسن کارکردگی، پرائیڈآف پرفارمنس اور تمغہ امیتاز اور دیگر شامل ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ میں ممتاز مصوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،جن میں چترا پریتم، ندیم زبیری ، مہتاب علی ، ایس ایم نقوی ، عارف انصاری درانی، شاہد رسام ، فرخ شہاب ، مسعود اے خان اور دیگر شامل تھے ۔مشکور رضا اپنے عہد کی ممتاز مصورہ رابعہ زبیری کے ہونہار شاگردوں میں شمار کیے جاتے ہیں ،کراچی اسکول آ ف آرٹ سےتربیت پرانہیں گولڈمیڈل دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید