• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری کے مسائل کا حل، سندھ حکومت کی 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لئےسندھ حکومت نےصوبائی وزرا ءکی قیادت میں 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کمشنر آفس میں خصوصی ڈیسک بھی بنادیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں کاروباری سہولت کاری رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، جام اکرام، ضیا لنجار، شاہد تھہیم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، اور سینر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقا اللہ انڑ سمیت مقامی حکومت، محنت اور دیگر محکموں کے مختلف صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔تاجر برادری کے نمائندوں میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، ایم این اے اختیار بیگ، عارف حبیب، زبیر موتی والا،۔، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی، چیئرمین آباد حسن بخشی، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری احمد عظیم علوی، صدر کاٹی جنید نقی، چیئرمین آپٹما انور عظیم اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلی مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کا وزیر اعلی ہاوس میں خیرمقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے پانی، نکاسی آب اور تجاوزات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کمشنر آفس میں ایک خصوصی ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا۔صنعتکاروں نے بجلی کی آنکھ مچولی، پانی کی قلت اور گیس کی فراہمی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ مسائل حل نہیں ہوتے صنعتی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں۔ جواب میں وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بجلی اور گیس کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ صنعتکاروں نے 29 مقامی محصولات میں کمی کی سفارش کی جس پر وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ چیف سیکریٹری اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالنے کیلیے چیف سیکریٹری اور میئر کراچی صنعتی اداروں کے رہنماں کے ساتھ علیحدہ اجلاس منعقد کریں گے۔ تاجر برادری کے رہنماں کی باتیں سننے کے بعد وزیر اعلی نے کئی اہم کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔صوبائی وزیر جام اکرام کی سربراہی میں صنعتی پالیسی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں صنعتکار بھی شامل ہوں گے۔۔توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے توانائی کے وزیر ناصر شاہ کی سربراہی میں توانائی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار کی سربراہی میں سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔انفراسٹرکچر کمیٹی کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کمیٹی قائم کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید