• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے موجودہ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکاموڈیشن رولز2025کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ یہ ڈرافٹ منظوری کیلئے رواں ہفتے وزیر اعظم کو بھیجا جا ئے گا ۔نئے ڈرافٹ میں سر کاری ملازمین کیلئے مختص مختلف کیٹگریز میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ ملازمین اور افسروں کی تعداد اور ڈیمانڈ کے پیش نظر اہلیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسلام آ باد اور دوسرے شہروں میں کیٹگریز کے تفاوت کو دور کیا گیا ہے۔ترمیم کے بعد گریڈ 22کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کئے جائیں گے۔گریڈ اکیس کو کیٹگری ٹو۔ گریڈ انیس اور بیس کو کیٹگری تھری۔ گریڈ اٹھارہ اور سترہ کو کیٹگری فور ۔ گریڈ سولہ اور پندرہ کو کیٹگری فائیو۔گریڈ بارہ اور چودہ کو سکس۔ گریڈ پانچ سے گیارہ کو سیون اور گریڈ ایک سے چار کو کیٹگری آٹھ کا مکان الاٹ کیا جا ئے گا۔کسی بھی ملازم یاافسر کو ایکٹنگ چارج یا کرنٹ چارج یا ٹائم اسکیل پروموشن کی بنیاد پر ہائر کیٹگری کا مکان الاٹ نہیں کیا جا ئے گا۔نہ ہی ایسے افسر کو الاٹ کیا جا ئے گا جو ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت میں ایسے محکمے سے آئے ہوں جو اسٹیٹ آفس سے مکان کی الاٹمنٹ کا استحقاق نہیں رکھتے۔اسٹیٹ آفس تمام کیٹگریز کے دستیاب سر کاری مکانوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈسپلے کرے گا۔اسٹیٹ آفس وفاقی ملازمین کی آن لائن سنیارٹی کا اہتمام کرے گا۔ سر کاری مکان کی الاٹمنٹ کیلئے در خواست مجوزہ فارم پر وصول( رجسٹریشن ) کی جا ئے گی۔ آن لائن در خواست کی وصولی اور رجسٹریشن کا اہتمام کیا جا ئے گا۔اس کی بنیاد پر جنرل ویٹنگ لسٹ مرتب کی جا ئے گی۔اگر کوئی افسر یا ملازم ڈیپوٹیشن پر ایسے محکمہ میںجا ئے گا جو اسٹیٹ آفس کے پول پر ہے تو ا سکی سا بقہ سنیارٹی بر قرار رہے گی۔ہر کیٹگری کی سنیارٹی لسٹ میں سے سینئر موسٹ ملازم کو میرٹ پر الاٹمنٹ کی جا ئے گی۔کوئی الاٹمنٹ رولز میںنرمی کرکے نہیں کی جا ئے گی ۔آئی ایس آئی او روزارت خارجہ کے ملازمین کی الاٹمنٹ ان کے محکمہ کی سفارش کی روشنی میں کی جا ئے گی۔اگر اہلیت کے مطابق کیٹگری کا مکان دستیاب نہ ہوا تو ملازم کی رضامندی سے کم کیٹگری کا مکان بھی معمول کے کرایہ پر الاٹ کیا جاسکے گا تا وقتیکہ کہ ان کی اپنی کیٹگری میں باری نہ آ جا ئے ۔اسی کیٹگری میں مکان کی تبدیلی کی منظوری سیکرٹری دیں گے۔الاٹی کے ساتھ صرف فیملی ممبرز قیام کرسکیں گے۔دوران سروس انتقال کی صورت میں مرحوم کے ورثا کو ساٹھ سال کی عمر تک کیلئے مکان رکھنے کی اجازت ہو گی۔ریٹائرمنٹ کے بعد چھ ماہ تک مکان رکھنے کی اجازت ہوگی۔کسی الاٹی کو مکان کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایسی صورت میں الاٹمنٹ منسوخ کردی جا ئے گی۔میاں بیوی دونوں ملازم ہونے کی صورت میں صرف ایک مکان کی الاٹمنٹ یا ہائرنگ کی سہولت ملے گی۔اگر الاٹی خود قیام نہیں کرے گا تو الاٹمنٹ منسوخ کردی جا ئے گی۔مکانوں کی کیٹگری کیلئے کورڈ ایریا کا معیار بھی متعین کردیاگیا ہے۔ گریڈ اکیس اور بائیس کیلئے تین ہزار مربع فٹ ۔گریڈ ا نیس اور بیس کیلئے 2500مربع فٹ۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کیلئے 1500مربع فٹ۔ گریڈ پندرہ اور سولہ کیلئے ایک ہزاراورگریڈ ایک سے چودہ کیلئے 675فٹ معیار مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید