• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں یکم مارچ بروز ہفتے کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہےکہ اس بار ماہ رمضان 29دن کا ہوگا اور 29مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان ہے۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید