• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسلحہ بلوچستان، خیبر پختونخوا میں استعمال ہورہا ہے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے ۔امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی ، بی ایل اے بلوچستان، خیبرپختونخوا میں استعمال کررہی ہیں ،دہشت گردی میں انڈیا کا بہت ہاتھ ہے،کالعدم بی ایل اے کے لوگ نئی دلی میں بیٹھے ہیں،بھارت مغرب کو دہشت گردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھارت دہشت گردی کررہا ہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر نے کہا کہ8 فروری کو ہمارا بہت بڑا جلسہ ہے صوابی منتقل ہوگیا ہوں،تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا،آئین کی بالادستی کامطلب آزاد عدلیہ ہے،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے کون ملوث ہے؟چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کے ساتھ کشیدگی کیوں بڑھ گئی؟بانی تحریک انصاف نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کررہی ہیں۔دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے۔طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں اسلحہ چھوڑ کر گیا وہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی استعمال کررہی ہیں۔دہشت گردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے۔امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی ، بی ایل اے بلوچستان، خیبرپختونخوا میں استعمال کررہی ہیں۔اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت، جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔کچھ ڈسٹرکٹ میں کمی آئی ہے کچھ میں حملے زیادہ ہوگئے ہیں۔یہ ایک جنگ ہے فوری طور پر بند نہیں ہوسکتی۔ اس کا مقابلہ ہماری افواج کے جوان اور افسران کررہے ہیں۔زخمی جوانوں نے وزیراعظم سے عمرہ کروانے کی درخواست کی ہے۔جوانوں میں جوش اور ولولے کی کمی نہیں دیکھی ان میں زیادہ جوش و جذبہ نظر آیا۔میرا ایمان ہے کہ پاکستان اس خلفشار پر قابو پائے گا۔ صورتحال میں بہتری کے لئے سیاسی محاذ پر بہت سی چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔دہشت گردی میں انڈیا کا بہت ہاتھ ہے۔ کالعدم بی ایل اے کے لوگ نئی دلی میں بیٹھے ہیں۔پاکستان دہشت گردی کا مرکز نہیں بلکہ سب سے بڑا متاثر ملک ہے۔جو جنگیں ہماری نہیں تھیں جاکر حصہ لیاان کے منفی اثرات کاپاکستان 25 سال سے سامنا کررہا ہے۔انڈیا پروپیگنڈہ کرتا ہے۔بھارت انٹرنیشنل دہشت گردی کررہا ہے۔بھارت کبھی امریکا تو کبھی کینیڈا تو کبھی برطانیہ میں کارروائیاں کررہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا ایونٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید