پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ سے انکی حفاظت پر مامورپولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا،وزیراعظم آفس نے کہاکہ انسدادپولیو مہم پورے جوش و جذبے سے جاری رہیگی،۔ عالیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پولیو مہم میں شامل ایک سکیورٹی اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔