اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 21 کی افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن عائشہ خالد کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری نجکاری ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر ٍٍ1یڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو ڈویژن ساجد محمود قاضی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق محمود کو جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سیکشن افسر ایو ی ایشن ڈویژن اور او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر فرحان ا حمد چوہدری کو تبدیل کرکے سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات او ایم جی کی گریڈ اٹھارہ کی افسر مس فضیلت نعیم کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ یہ توسیع انیس مارچ2025سے شمار ہوگی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان احکامات کے نو ٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ در یں اثنا ء سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ کامران اسلم کو گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ان کی ترقی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاگیا ہے۔