اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )میں 65 گریجویٹس و نان گریجویٹس جونیئر آڈیٹرز کو بطور سینئر آڈیٹر (گریڈ 16) میں ترقی دیدی گئی ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف نور کیطرف سے جن ملازمین کو جونیئر آڈیٹر سے سینئر آڈیٹر زگریڈ سولہ میں ترقی کی منظوری دی گزشتہ روز اے ایم اے جی محمد عثمان نے ان ملازمین کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، ترقی پانے والوں میں 38نان گریجویٹس اور 27گریجویٹس جونیئر آڈیٹرز شامل ہیں ۔