• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن، اتحاد و اتفاق سے مقابلہ کرنا ہے، وزیر اعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن، اتحاد و اتفاق سے مقابلہ کرنا ہے، شر پسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،آج سیاسی تفریق یاسیاست کا وقت نہیں ،یوتھ پروگرام، وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے بلوچستان کے طلبا کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمارے بہادر سپوت خون کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، یہ وہ عظیم قربانیاں ہیں جن کی بدولت پاکستان عظیم بن کر سرخرو ہوگا ، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں ،شر پسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آج سیاسی تفریق یاسیاست کا وقت نہیں ،قوم کو درپیش چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے اتحاد واتفاق وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پیر کو کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قلات میں انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23خوارج جہنم رسید ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید