اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عظا ء الر حمن نے بورڈ کے تمام علاقائی دفاتر اور فیلڈ فارمینشز کو حکم دیا ہے کہ تمام دفتری کاروائی ای آفس کے ذ ریعے کی جا ئے ۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن محمد شاہد بشیر کی جانب سے بھیجے گئے سرکلر میں تمام زونل ایڈ منسٹریٹرز۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرز سمیت تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ آ ئندہ تما م فائلیں اور کیسز ای آفس کے ذ ریعے پراسیس کی جائیں۔