اسلام آباد( صالح ظافر) بھارتی پارلیمنٹ میں پیر کے روز ایک دلچسپ اور گرما گرم بحث چھڑ گئی، جس کا پس منظر وہ خبر تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے (12 فروری) واشنگٹن کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔رپورٹس کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے یہ تاثر دیا کہ دسمبر میں وزیر خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کا مقصد وزیر اعظم کو امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں مدعو کروانا تھا۔اس پرردعمل دیتے ہوئے جے شنکر نے ʼایکسʼ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میرے قیام کے دوران نامزدامریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی مجھ سے ملاقات کی۔کسی بھی مرحلے پر وزیر اعظم کے مدعو کیے جانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔ یہ عام معلومات ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم اس طرح کی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے۔ حقیقت میں، بھارت عام طور پر خصوصی نمائندوں کے ذریعے اپنی نمائندگی کرتا ہے۔"راہول گاندھی کے جھوٹ کا مقصد سیاسی ہو سکتا ہے، لیکن وہ بیرون ملک ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں،" ۔وزیر خارجہ نے 24 سے 29 دسمبر کے درمیان امریکہ کا چھ روزہ دورہ کیا تھا، جو ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد بھارت کی جانب سے واشنگٹن کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ تھا۔