• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا، کراچی ایک دہائی بعد فضائی رابطہ بحال ہوجائیگا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن کو کراچی-ڈھاکہ روٹ پر براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطہ تقریباً ایک دہائی بعد بحال ہو جائے گا۔ بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منظور کبیر کے مطابق، ایئرلائن کو اس روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ایئرلائن کو اپنی پروازوں کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ (جی ایس اے) مقرر کرنا ہوگا، اور امکان ہے کہ یہ تقرری جلد مکمل ہو جائے گی۔ اس کے بعد ایئرلائن کو پروازوں کے لیے مقررہ وقت (سلاٹس) اور تعدد (فریکوئنسی) فراہم کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید