اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی تاجنوری کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 13ارب48 کروڑ80 لاکھ ڈالر رہا اورگزشتہ برس کے مقابلے میں اس عرصے میں 2.84فیصد اضافہ ہوا ہے، سات ماہ میں پاکستان کی برآمدات 19ارب55کروڑ10لاکھ ڈالر رہی اور 9.98فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات 33ارب تین کروڑ90لاکھ ڈالر کے ساتھ 6.95فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ برس اس عرصے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 13ار ب11کروڑ60لاکھ ڈالر ہوا، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ماہ جنوری میں پاکستان کی برآمدات میں دسمبر کے مقابلے میں 0.31فیصد اضافہ اور درآمدات میں 2.33فیصد کمی ہوئی ، جنوری میں دو ارب 92کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں اور پانچ ارب 23کروڑ30لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی ہیں ، گزشتہ برس جنوری کے مقابلے میں رواں برس برآمدات میں 4.59فیصدا ضافہ اور درآمدات میں 10.04فیصد اضافہ ہوا ۔