• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ گاڑیاں، 36 موٹر سائیکل چوری، 5 چھین لئے گئے، گن پوائنٹ پر سٹریٹ کرائم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 84 وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 37 موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز ، نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل فونزچھین لئے گئے ۔ اسلام آباد میں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت 2 کاریں اور4موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، ، تھانہ کھنہ کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔تھانہ نون اور تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں2گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ پٹرول پمپ کے 2 ملازمین موٹر سائیکل پر کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری جس سے کیش والا بیگ گرگیا جو مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کو واردات کے بارے میں رات گئے تک مالکان نے درخواست نہیں دی تھی ۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر 9 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں 3نامعلوم ملزمان علی عباس خان سے موٹرسائیکل اور10ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چاندنی چوک میں مرزا گل زمان کی موبائل شاپ سے 2نامعلوم ملزمان 10 نئے اور 7 استعمال شدہ موبائل فون،ساڑھے چار لاکھ روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آباد میں 2نامعلوم ملزمان الیاس علی ایوب سے موٹرسائیکل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ پتھر گڑھ روڈ پر 3موٹرسائیکل سوار علی رضا، جواد اور دانش سے موٹرسائیکل ، 2موبائل اورایک لاکھ روپے، مین جی ٹی روڈ بلال مسجد کے قریب 3نامعلوم ملزمان عبدالمنان سے موٹرسائیکل،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں 3موٹرسائیکل سوارمقصود سے موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ ڈھوک درزیاں میں حنانعیم کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ایک لاکھ روپے،اڑھائی تولہ کےطلائی زیورات ،134پرائزبا نڈز مالیتی ایک لاکھ روپے ،راول روڈ پر سبطین جہانگیر کے رہائشی کمرے سے لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ،مکھا سنگھ سٹیٹ میں حسن اظہر کے گھر سے 60تولہ وزنی طلائی زیورات مالیتی ایک کروڑ20لاکھ روپے،حیدری چوک میں محمدحسیب کے گھر سے طلائی زیورات 10تولہ مالیتی 28لاکھ روپے،بحریہ ٹاؤن فیز7میں آصف محمود کے گھر سے 6 تولہ سونا،چار لاکھ روپے،ڈیڑھ لاکھ روپے کے پرائز بانڈز اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید