• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی مکمل

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کرلی گئی اور اگلے مرحلے میں جامع فزیبلٹی ڈیزائن، اسکے آپریشنز کے حوالے سے اے ڈی بی اپنی تکنیکی معاونت پیش کرے گا۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کے دوران بتائی ۔ ملاقات میں دیہی و شہری صحت کے مراکز کے بہتر فنانشل ماڈل، گرین ڈیٹا سینٹر سمیت اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گرین ڈیٹا سینٹر سولر توانائی پر انحصار کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید