اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے نوجوان کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دینگے۔ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا جسے ہر صورت چھڑائیں گے۔ پیر کو کشمیر یوتھ الائنس اور مسلم یوتھ لیگ کے رہنماؤں ڈاکٹر مجاہد گیلانی‘ انجینئر حارث ڈار‘ نوید احمد‘ ڈاکٹر عبداللہ خلیل‘ عبدالقدوس نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی میں پاکستان کے نوجوان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر قربانی پیش کرینگے۔ حریت رہنما آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے انکشاف کیا کہ 2019 کے بعد سے قابض بھارتی فورسز نے 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔حارث ڈار نے کہا کہ 5فروری ہر تفریق سے بالاتر ہو کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ 4فروری کو یکجہتی کشمیر بائیک ریلیاں نکالی جائینگی۔