• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کے تبادلے پر الوداعی تقریب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کے تبادلے پر پیر کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس پی ٹریفک چوہدری ماجد اقبال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ محمد سرفراز ورک نےتقریب میں خطاب کے دوران تمام افسران خاص طور پر آئی جی پی سید علی ناصر رضوی کی بھرپور سپورٹ پرشکر یہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں۔ دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا اور شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں رہا۔انہوں نے دفتری سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایس پی ٹریفک چوھدری ماجد اقبال نے ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کو پھول، اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اسلام آباد سے مزید