• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کو خط ملا نہ پڑھنے میں دلچسپی، عمران سیاست دانوں سے رجوع کریں، سیکورٹی ذرائع

کراچی (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو عمران خان کی جانب سے لکھا گیا کوئی خط اب تک موصول ہوا ہے اور نہ ہی انہیں یہ خط پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے، عمران سیاستدانوں سے رجوع کریں، پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، پوزیشن پہلے ہی واضح کرچکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اگر کسی بھی معاملے پربات کرنی ہے تو سیاستدانوں سےکی جائے، ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید