پشاور،مردان ،تخت بھائی ہنگو،ایبٹ آباد ، وانا،کوہاٹ ،چارسدہ ،پبی ،ٹو پی ، نوشہرہ بنوںصوابی،پروآ،جندول ،تیمرگرہ ( نمائند گان جنگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر خان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے انٹرنیشنل ارگنائزیشن کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں، کشمیری مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں۔پروآ میں گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں بی ایس سپورٹس سائنسز اور فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،۔صوابی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان اور ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے سربراہی میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام اور واک/ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چارسدہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقاریب اور ریلیاں نکالی گئی