پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، اس موقع پر تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا بچوں اور ہسپتال کے عملہ نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور دیگر نے کہا کہ ہم ہر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت حمایت جاری رکھیں گے، بعدازاں خون کے امراض میں مبتلا بچوں نے کشمیری عوام پر بھارتی قابض فوج مظالم کے حوالے سے خاکہ بھی پیش کیا۔