• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مینا مجید بلوچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے کشمیری عوام پر ظلم ڈھال رہاہے، پاکستانی قوم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی ، ایوب سپورٹس کمپليکس میں نکالی گئی جس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان محمد الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف فاروقی، اسپورٹس آفیسر کوئٹہ ڈسٹرکٹ عطاء اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محیب اللہ کاکڑ، سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین، مختلف کھیلوں کے کھلاڑی، گیمز کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پوسٹرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے نعرے لگائے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر ہمارا پیغام اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے ہے کہ ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ آپ کی تکالیف اور اذیت کو ہم محسوس کرسکتے ہیں، بھارتی جبر، ظلم اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے کشمیری عوام پر ظلم ڈھال رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید