• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاسی قبائل کی اراضی میں مداخلت بند کی جائے، حکیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کاسی قبائل کے لیگل ایڈوائزر عبدالحلیم کاکڑ ایڈووکیٹ اور ملک عارف کاسی نے کہا ہے کہ کاسی قبائل کی اراضی میں مداخلت بند اور کاسی قبائل کو تنگ کرنے کا سلسلہ روکا جائے، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی،اس موقع پر ملک سمیع اﷲ ، آدم خان لالا ، ارباب آغا محمد کاسی ، ملک شاکر کاسی سمیت دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مٹن مارکیٹ کاسی قبائل کی آبائی ملکیت ہے ، اس بابت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو حکم جاری کیا گیا کہ کاسی قوم کو زمین کی ایکوزیشن یا معاوضہ دیا جائے مگر کمشنر کوئٹہ نے حقائق کو نظر انداز کرکے انتقال نمبر 1315 جاری شدہ 1944 جو میونسپلٹی گوشت مارکیٹ کے نام سے جاری کیا گیا ہم نے اس مبینہ جعلی انتقال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں قبائل کی جائیداد کی بندر بانٹ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ یہاں آباد قدیم قبائل پشتون بلوچ اقوام کی جائیداد سے متعلق آئین پاکستان کے آرٹیکل 23.24.8 کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کاسی قبائل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری آبادی دبیہ اراضی میں کمشنر کوئٹہ ، ڈی سی کوئٹہ ، و میونسل کارپوریشن کی مداخلت بند اور کاسی قبائل کو تنگ کرنے کا سلسلہ روکا جائے ۔ انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ صدر قانون گو آفس مین موجود 1908ء تا 2025 محال تازی کاریز واررڈ جدید 45 بابت مکمل تحقیقات کرئے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ کمشنر کوئٹہ ، ڈی سی کوئٹہ کا فوری تبادلہ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید