کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے کہا ہے کہ غریب و نادار اور مستحقین کی امداد کے لئے معاشرئے کے ہر فرد کو آگئے بڑھ کر اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا ، یہ بات انہوں نے منصور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق معذوروں میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر منصور فائونڈیشن کے چیئرمین حسن خان اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ، تقریب میںبلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور بچوں اور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ آگئے بڑھ کر معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جن معذور بچوں اور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کئے گئے۔ ان کے چہروں پر حقیقی مسرت کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرےکے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق معاشرئے میں موجود غریب اور نادار افراد کی مدد کے لئے آگئے آئیں ۔