• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے سینئر وکلاء کی غیر قانونی گرفتاری قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جمیل بوستان سینئر وکیل آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ کوئٹہ پولیس کا بلوچستان کے سینئر وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک اور غیر قانونی گرفتاری باعث تشویش ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کوئٹہ پولیس نے بغیر کسی مقدمہ کے سینئر وکلاء بار کے عہدیداروں کو گرفتار کیا اور تاحال انہیں کسی بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا پولیس کا حالیہ اقدامات نہ قابل برداشت ہے بلوچستان بار کونسل وکلاء کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی بیان میں مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر گرفتار وکلاء سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کریں۔
کوئٹہ سے مزید