• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، "امام" کو فعال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبد المالک ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد ہمایون چشتی نے حاصل کی۔ اجلاس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان، پروفیسر حسین احمد شیرانی اور گریگری انوسینٹ کی رخصتی کی درخواست منظور کی گئی۔ اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی بلوچستان کی مشاورت سے صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے" امام " کے پلیٹ فارم کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی مجلس عمومی کا آئندہ اجلاس عید کے بعد ہوگا، اجلاس میں رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 16 فروری کو صبح ضلع قلعہ سیف اللہ، اسی دن شام کو ضلع لورالائی 17 کو ضلع موسی خیل اور 18 فروری کو ضلع ژوب کا تنظیمی دورہ کیا جائے گا۔اجلاس میں درابن میں شہید ہونے والے خانوزئی سے تعلق رکھنے والے چار لیویز اہلکاروں کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں سے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے حقائق کی تلاش کی ٹربیونل کی تشکیل کو مستحسن قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وعدے کے مطابق ٹربیونل کیلئے متعین کردہ مدت کے اندر حقائق عوام کے سامنے پیش کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید