• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کینسر ڈے: بولان میڈیکل کالج میں آگاہی واک کا اہتمام

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر بولان میڈیکل کالج میں آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ایم ایس بی ایم سی اورڈاکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر زاہد محمود خان نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں کینسر تیزی سے پھیل رہاہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 75 لاکھ افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اور جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے ،پاکستان میں ہر5 منٹ میں ایک شخص اور ہر گھنٹے میں12 اور 24 گھنٹے میں200 افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو سب سے زیادہ چھاتی کا سرطان ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں مرد سب سے زیادہ زبان جڑے اور حلق کے کینسر کاشکار ہوتے ہیں قابل تشویش امر یہ ہے کہ پوری دنیا میں40سال سے زائد عمر کی عورتیں چھاتی کے سرطان کا شکار ہورہی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید