کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے عالمی برداری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ،کشمیری عوام کے حق خوداردیت کو دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی ہم ہمیشہ کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ، یہ بات ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے صدر حیر بیار قلندرانی ، رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، ہیومن رائٹس کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمران خان ، مہرہانی بلوچ ، سرا نذیر ، یسرہ بدر و دیگر نےانسانی حقوق کونسل بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظم و ستم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے عالمی برداری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے حکومت کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے بلوچستان میں نوجوانوں کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر بلوچستان کی جنرل اسمبلی 2 کی کابینہ کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا جس کے تحت مہر اللہ مینگل ، نیازمین درانی ، نعمت اللہ ، الاسمینہ بڑیچ ، زرمینہ بڑیچ ، ممتاز عالم کو منتخب کیا گیا ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جنرل اسمبلی 2 کا مقصد نوجوانوں کو آزادی اظہار رائے اور حق تقریر کے جمہوری اصولوں کے تحت اپنی آواز بلند کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ، فورم کے ذریعے نوجوانوں اپنی رائے کا اظہار اور پالیسی سازی میں بھی کردار ادا کریں گے۔