کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں گولی مار چوک ہندو برادری کے شمشان گھاٹ اور مندر کے اندر توڑ پھوڑ، چوری اور توہین کرنے کے ناروا اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف متعلقہ پولیس تھانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں بیان میں کہا گیا کہ آئین کے تحت اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی کا حق حاصل ہےپشتونخوا وطن میں نسل، زبان، مذہب، فرقہ سے بالا تر ہوکرا نسانیت کی خدمت ان کے حقوق اور ان کے سرومال کی تحفظ کیلئے ہمیشہ آواز بلندکی۔