کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر علی آغا ضلع پشین میں منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے،جمعیت علماء اسلام کے فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس منصوبہ کی تعمیر بابت عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنانے اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بلوچستان میں ماہی گیری گارڈ کے اجراء اور ٹرالر مافیا کی جانب سے کشتیوں اور جالوں کو پہنچائے گئے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے سے متعلق الگ الگ قراردادیں اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ گوادر میں بارش متاثرین کو دی گئی مالی امداد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے ۔ وقفہ سوالات میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔