• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی امریکی صدر ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت

نیویارک / کراچی (عظیم ایم میاں / نسیم حیدر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ، ان کی واشنگٹن میں دور وزہ مصروفیات اور ملاقاتیں جاری ہیں ، بلاول بھٹوکی آمد پر پی ٹی آئی کی احتجاجی سرگرمیوں کاامکان بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشینل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کی ۔ دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری صبح سات بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ یہ بریک فاسٹ کی تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریبا دو بجے تک جاری رہی۔ جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرئیر بریک فاسٹ میں ایک ایسے موقع پر شرکت کی ہے جب ان کے والد اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کی اور کہا کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں، پھر کسی اور کے۔ اس طرح دو عالمی طاقتوں کے شہسواروں کی تقریبا ایک ہی وقت میں ہوئی بیٹھکوں میں پاکستان کے دو بڑے رہنما شریک ہوئے ہیں۔ اور اس طرح بلاول بھٹو جو حکومت کا حصہ نہیں، سفارتی محاذ پر پوری طرح متحرک نظر آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیویارک سے واشنگٹن پہنچنے پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیاتاہم بلاول بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی روایت کے مطابق دعائیہ تقریب کےدوران میڈیا اور کمیونٹی سے رابطے کی بجائے مصروفیات اور ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ جب اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ کےترجمان سے رابطہ کرکے بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں آمد اور مصروفیات کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے سفارتخانہ کے پریس قونصل سیکشن کی عرصہ سے قائم پالیسی کے مطابق بلاول بھٹو کی آمد اور مصروفیات کے بارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار کرتےہوئے کچھ بھی بتانے سے سے انکار کیا۔

اہم خبریں سے مزید