• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بندرگاہوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا جامع منصوبہ جاری کر دیا

انصار عباسی

اسلام آباد :…میری ٹائم سیکٹر میں جدت لانے کی جانب اہم اقدام کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد کارکردگی اور شفافیت میں بہتری کے ساتھ اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس کی سربراہی میں شروع کیے جانے والے یہ اقدامات بندرگاہوں کو بین الاقوامی تجارت کے جدید ترین مرکز میں تبدیل کر دیں گے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق، کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ جیسی اہم بندرگاہوں پر مشتمل پاکستان کا میری ٹائم سیکٹر ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، پورٹ آپریشنز میں عدم صلاحیت، فرسودہ لاجسٹکس سسٹم، اور شفافیت کے فقدان نے طویل عرصہ سے پورٹس کو ان کی استعداد اور صلاحیت کے مطابق سرگرم کرنے سے روکے رکھا ہے۔ ان چیلنجز کو تسلیم کرتے ہوئے، ٹاسک فورس نے اس سیکٹر میں جان ڈالنے کیلئے اپنی حکمت عملی میں ڈیجیٹلائیشن کو ترجیح دی ہے۔ اس ضمن میں جو اہم اقدامات کیے جائیں گے وہ ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں: پورٹ کمیونٹی سسٹم (پی سی ایس): اسٹیک ہولڈرز کے درمیان محفوظ معلومات کے تبادلے کی سہولت کیلئے ایک غیر جانبدار الیکٹرانک پلیٹ فارم، (پی سی ایس) تیار کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید