راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پیر ودھائی موڑ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شاہ فیصل نامی موٹرسائیکل سوار سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا،ملزمان موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔