• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف کا نیوزی لینڈ کیخلاف کل میچ میں شرکت کا امکان نہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف کی شمولیت پر ہونے والی تنقید کے بعد ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ہیں۔ البتہ خوش دل شاہ الیون میں منتخب ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔ میزبان ٹیم بابر اعظم، فخر زمان ، کامران غلام ، محمد رضوان ، سلمان آغا ،خوشدل شاہ ،طیب طاہر، ابرار احمد ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رئوف پر مشتمل ہوسکتی ہے ۔ عثمان خان ، سعود شکیل ، محمد حسنین اور فہیم اشرف ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید