• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان آمد، پہنچتے ہی تیاریاں شروع کردیں

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور پہنچنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو لاہور میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ پاکستانی ٹیم نے مسلسل تیسرے دن پریکٹس کی۔ اس سے قبل کیوی فاسٹ بولنگ کوچ جیکب اورم نے کہا کہ ہائی برڈ ماڈل سے خوش ہوں، ہمیں وہ کرنا ہے جو بتایا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب ٹیموں کے پاس برابر کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم کسی کو ہرا سکتی ہے۔ لمبے سفر کے بعد لاہور پہنچے ہیں۔ پاکستانی کنڈیشنز میں بہت کرکٹ کھیلی ہے ۔ کھلاڑی ان کنڈیشنز کے عادی ہیں۔ ٹرائی سیریز کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونا اچھی چیز ہے۔2003 میں شاید یہاں آیا تھا، لمبے عرصے کے بعد آنا اچھا لگ رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی نائب کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بیرون ملک کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔ مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کو مس کریں گے۔ خوشدل موقع ملنے پراچھا کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید