کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی ۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں ، ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو ہوں گے۔ تین ون ڈے میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے ،کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2025 کرکٹ سیزن میں مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔