• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 سالہ حسنین کے چچا کی وزیر اعلیٰ کے پی سے بچے کے علاج کا وعدہ پورا کرنے کی اپیل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ضلع کرم کے رہائشی11 سالہ بچے حسنین کے چچا علی رحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے اپیل کی ہے کہ وہ بچے کے علاج کیلئے کیا جانیوالا اپنا وعدہ پورا کریں۔حسنین کا علاج بھارتی شہر بنگلور کے ہسپتال میں ہونا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی رحمان کا کہنا تھا کہ سات ماہ قبل حسنین اوربٹ گرام کے رہائشی بچے معاذ جانی کی بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے پی کو پتہ چلاتھا جس کے بعد انہوں نے متاثرہ بچوں کے والدین سے رابطہ کیا اور علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کا وعدہ کیاتھا۔اس دوران معاذ جانی کا بیماری کے باعث انتقال بھی ہو گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید