• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی جی پی او چوک انڈر پاس منصوبے پر کام شروع،3 ماہ میں مکمل ہو گا

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی جی پی او چوک انڈر پاس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ۔منصوبے کی ٹیسٹ پائل مکمل کر لی گئی جس پر اٹھائیس دن کے بعد تیرہ سو ٹن وزن ڈالا جائے گا۔ انڈر پاس کی پائلز پر آج جمعہ کے روز سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا ۔محکمہ ہائی وے پنجاب حکام کے مطابق پائلز کے نشان مل گئے ہیں ، اس منصوبہ کی تکمیل سے یہاں پر ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ جی پی او چوک انڈر پاس منصوبے کا کام ایف ڈبلیو او کو دیا جا چکا ہے ۔محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس حکام کے مطابق چار ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ تین ماہ کی مختصر مدت میں مکمل ہو گا ۔
اسلام آباد سے مزید