• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی وصولیوں کا ہدف حاصل نہ کرسکی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی ریونیو وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔12ارب روپے کےمقابلے میں صرف7 اعشاریہ3ارب روپے اکھٹے کرسکی جبکہ آئندہ کا ہدف18ارب روپے ہے۔اس بات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حسان طارق کی زیر صدارت اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران بتایاگیا کہ راولپنڈی ریجن میں مجموعی طور پر 8ہزار 045ٹیکس دہندگان ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے صرف تقریبا 3ہزار افراد/ادارے ہی فعال طور پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ایڈیشن ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ڈیٹا کلیکشن کو بہتر بنایا جا ئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوایسے سیکٹرز کی نشاندہی کرے جن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید