• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5گاڑیاں 25 موٹر سائیکل چوری، شہری درجنوں موبائل فونز سے محروم

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی117وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ5کاریں ، 27موٹر سائیکل، 47موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا ،38گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ دو موٹر سائیکل اور 18موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 13 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے شالے ویلی میںنقب زنی کی واردات کے دوران چالیس لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات ،تھانہ ائر پورٹکے علاقے میںتین لاکھ روپے مالیت کی کاپر وائر چوری ہو گئی۔ ٹیکسلا میںندیم کے گھر سے ایک لاکھ روپے ،واہ کینٹ میںدو لاکھ روپے کی نقدی ایک لاکھ روپے کا سونا ،واہ کینٹ ہی میں فرما ن الہٰی کے گھر سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں عمران کے گھر سے 12 لاکھ روپے کا سونا جبکہ کلر سیداں کے محلہ منور سے ناصر محمود کے گھر سے 29 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید