• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قیمت میں مسلسل اضافہ‘ جواب دینے کوئی نہیں آرہا‘ چیئرمین کمیٹی

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزیر اور سیکرٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے احتجاجاً کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا۔ چیئرمین کمیٹی عون عباس نے کہاکہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگر کمیٹی میںجواب دینے کیلئے کوئی نہیں آرہا۔رمضان پیکیج پر بھی بات کرنی تھی جو یوٹیلیٹی سٹورز سے لیکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دیدیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دانش کمار، حسنہ بانو، میر دوستین خان ڈومکی، سید مسرور احسن اور سیف اللہ سرور خان نیازی سمیت وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید